سردار یار محمد رند 29 نومبر کو صبح گیارہ بجے کراچی سے کوئٹہ پہنچیں گے

جمعرات 26 نومبر 2015 23:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان اور یوتھ ونگ کے مشترکہ پریس ریلیز کے مطابق پارٹی کے صوبائی چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند 29 نومبر کو صبح گیارہ بجے کراچی سے کوئٹہ پہنچ رہے ہیں ترجمان نے پارٹی کے تمام کارکنوں اور رند قبیلے کے تمام معتبرین و عمائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ ان شاندار استقبال کرنے کیلئے کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچ جائیں