ژوب، تین ماہ قبل اغواء شدہ بی ڈی اے کے اہلکار کو تاوان کی ادائیگی کے بعد اغواء کاروں نے رہا کر دیا

جمعرات 26 نومبر 2015 23:19

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) تین ماہ قبل مسلم باغ سے اغواء ہونے والے بی ڈی اے کے اہلکار باچا خان کو تاوان کی ادائیگی کے بعد اغواء کاروں نے رہا کر دیا تفصیلات کے مطابق مسلم باغ سے تین ماہ قبل بی ڈی اے کے 6 ملازمین کو اغواء کاروں نے اغواء کیا تھا دو ہفتے قبل 2 ملازمین کو تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا تھا جبکہ باچا خان کو تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا اور 3 ملازمین تاحال اغواء کاروں کے تحویل میں ہیں