لاہور کے ریسٹورنٹ میں دیر سے آنے پر ویٹر کو قتل کردیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 نومبر 2015 23:47

لاہور کے ریسٹورنٹ میں دیر سے آنے پر ویٹر کو قتل کردیا گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26 نومبر 2015 ء) لاہور کے ریسٹورنٹ میں دیر سے آنے پر ایک ویٹر کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک اور افسوسناک واقعے میں ایک معصوم نوجوان اپنی زندگی گنوا بیٹھا۔

(جاری ہے)

لاہور کی معروف لبرٹی مارکیٹ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں 2 نامعلوم افراد کی جانب سے کھانے کا آرڈر دیر سے ملنے پر آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ محمد سفیر نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :