راولپنڈی : ممتاز قادری نے خود کشی کرنے کی دھمکی دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2015 11:13

راولپنڈی : ممتاز قادری نے خود کشی کرنے کی دھمکی دے دی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 نومبر 2015 ء) : راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے منتظر قیدی ممتاز قادری کی سزا کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ممتاز قادری سے ان کے اہلخانہ سے ملاقات کے مقام کو تبدیل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد ممتاز قادری کو سکیورٹی وجوہات اور خطرناک قیدی ہونے کے سبب اپنے اہل ٍخانہ سے ملاقات کے وقت درمیان میں لوہے کی سلاخیں حائل ہوتی ہیں۔

سکیورٹی حکام کے مطابق ممتاز قادری نے اہل خانہ سے ملاقات کے حوالے سے ان نئے قوانین کو ماننے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد ممتاز قادری نے اہلٍ خانہ سے ملاقات کے لیے نئےقوانین کے خلاف احتجاجاً خودکشی کی دھمکی بھی دے دی ہے.حکام کا کہنا تھا کہ اس دھمکی کے بعد جیل انتظامیہ نے ممتاز قادری کو ان کی مرضی کے مطابق اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

ممتاز قادری نے اپنے والد، بھائی اور دیگر اہل خانہ سے تقریباً ایک گھنٹے تک ملاقات کی۔بعد ازاں ممتاز قادری کے والد نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی، جنہوں نے مجرم کے والد کو بتایا کہ ملنے کے طریقہ کار میں یہ تبدیلی سپریم کورٹ کی جانب سے ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد کی گئی۔
واضح رہے کہ ایلیٹ فورس کے سابق کمانڈو ممتاز قادری نے پنجاب کے گورنر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلمان تاثیر کو اسلام آباد کوہسار مارکیٹ میں 4 جنوری 2011ء کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔بعد ازاں ممتاز قادری نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سلمان تاثیر کو مبینہ طور پر توہین رسالت کے جرم میں قتل کیا۔

متعلقہ عنوان :