کرک، گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ، ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق

جمعہ 27 نومبر 2015 11:51

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) کرک میں کنڈی کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے کنڈی میں واقعہ گھر کے ایک گھر میں گیس بھر گئی تھی اور جیسے ہی ماں نے بچوں کیلئے ناشتے کیلئے جیسے ہی دیا سلائی جلائی تو پورے کمرے کو آگ نے اپنے لپیٹ میں لے لیا جسکی وجہ سے دھما کہ ہوا جس کے نتیجے میں مکان کی چھت گر گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں ماں اور اس کے 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق ہونے والوں کو ملبے سے باہر نکالا۔جابحق ہونے والوں میں بچوں کی عمریں 7 سال سے 11 سال بتائی جارہی ہیں۔جابحق ہونے والوں کو کرک ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹرہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :