نصیرآباد،زمین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 4ہوگئی

جمعہ 27 نومبر 2015 11:51

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) نصیر آباد میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی۔

(جاری ہے)

زمین کے تنازع پر نصیر آباد کے علاقے ربی میں دوگروپس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس طرح واقعے میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد چار ہو گئی ۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :