کراچی پو لیس کی سول ہسپتال میں کارروائی، مریضوں سے کمیشن لینے والے 7 ملزمان زیرحراست

جمعہ 27 نومبر 2015 11:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) کراچی پولیس نے سول ہسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے مریضوں سے کمیشن لینے والے 7 ملزمان حراست میں لے لیا ۔ہسپتالوں کو دکھی انسانیت کا گڑھ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا لیکن کراچی کے ہسپتالوں میں موقع سے فائدہ اٹھانے والوں نے ڈیرے ڈال دئیے۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال میں مسیحا ملنے کی امید میں آنے والوں کو پہلے دولت کے پجاریوں کا سامنا کرنا پڑتا،یہ افراد اسپتال پہنچنے والے مریضوں کو سستے اور اچھے علاج کا جھانسہ دے کر نجی ہسپتال اور کلینک کا راستہ دکھاتے۔نجی اسپتال یاکلینک بھیجنے والے مریض کے ساتھ ڈاکٹروں سے بھی کمیشن کی رقم بٹورتے ہیں۔ دونوں ہاتھوں سے رقم اینٹھنے والے 7 ملزمان کو رات گئے حراست میں لے لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :