قصور،پتوکی میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک ، چار فرارہوگئے

جمعہ 27 نومبر 2015 11:53

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) قصور کی تحصیل پتوکی میں پولیس مقابلہ میں ایک اشتہاری ڈاکو مارا گیا۔ہلاک ہونیوالے ڈاکو کے سر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر تھی جبکہ ڈاکو کے دیگر 4ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔تحصیل پتوکی کے علا قے فقیر والی میں ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

خفیہ اطلا ع ملنے پر پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکووٴں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھادھند فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے اشتہاری ڈاکو طارق عرف طاہری موقع پر مارگیا جبکہ اسکے دیگر چار ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہو فرار ہو ئے۔ پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونیوالا ڈاکو طارق عرف طاہری کے سر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر تھی۔ ملزمان قتل ، اقدام قتل،ڈکیتی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :