موہری روڈ کھاریاں پر جاری ترقیاتی کام ٹھپ، ٹھیکیدار غائب

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 12:10

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر۔2015ء) موہری روڈ کھاریاں پر جاری ترقیاتی کام ٹھپ، ٹھیکیدار غائب، مین نالہ، سڑک اور ملحقہ گلیوں کی اکھاڑ پچھاڑ کی وجہ سے بارش کے دنوں میں علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے ٹھیکیدار کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث علاقہ کے مکینوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیاہے یہ تحصیل انتظامیہ کی بھی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کئی ماہ گزرنے کے باوجود کسی بھی افسر نے نوٹس نہیں لیا۔

(جاری ہے)

مٹی اور گرد و غبار کی وجہ سے عوام بالخصوص بوڑھے اور بچے گلے، سانس اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اور اپنی خون پسینے کی کمائی ڈاکٹروں کو دینے پر مجبور ہو رہے ہیں علاقہ کے عوام نے ڈی سی او گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈی سی او گجرات خود علاقہ کا دورہ کریں تاکہ انہیں اصل صورتحال کا اندازہ ہو سکے کہ عوام کن حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔