نیوجناح پبلک ہائی سکول چک سجاول (ڈوگہ) کی تحصیل کھاریاں میں فرسٹ پوزیشن

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 12:10

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر۔2015ء)نیوجناح پبلک ہائی سکول چک سجاول (ڈوگہ) کی تحصیل کھاریاں میں فرسٹ پوزیشن تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کیESSY WRITING COMPETITION سکیم میں گذشتہ روز ہونے والے تحصیل سطح کے ایلیمنٹری سکولز کے مقابلہ جات میں نیو جناح پبلک ہائی سکول چک سجاول کی ہونہار طلبہ سُنبل(کلاس ہفتم) نے تحصیل کھاریاں میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرلی ہے پرنسپل چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم ہے اور طلبہ اور سٹاف کی محنت کا ثمر ہے اس موقع پر حسن ایجوکیشن سوسائٹی(رجسٹرڈ)چک سجاول کے نائب صدر محمدعلیم احمد نے سکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیو جناح پبلک سکول علاقے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں جہاں بچوں کی ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے الفلاح ایجوکیشن ہاؤس چک سجاول کے ڈائریکٹرچوہدری محمدشبیر نے نے بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سکول نے سابقہ روایات کو برقرار رکھا ہوا ہے۔