الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے بیلٹ پیپرز کی تفصیلات جاری کردیں

جمعہ 27 نومبر 2015 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے بیلٹ پیپرز کی تفصیلات جاری کردیں۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے لئے تین کروڑ اکتالیس لاکھ سات ہزار نو سو گیارہ اور سندھ کے لئے ایک کروڑ ستاون لاکھ ستاسٹھ ہزار چھ سو چوہتر بیلٹ پیپر چھاپے جارہے ہیں۔

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل دو دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ تین دسمبر سے بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع کردی جائے گی۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے پولنگ پانچ دسمبر کو ہوگی۔