ایبٹ آباد میں پولیوٹیموں پرحملوں میں ملوث دہشت گرد پشاور سے گرفتار

جمعہ 27 نومبر 2015 12:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) کاوٴنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پشاور میں کارروائی کے دوران پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نے پشاور میں دہشت گردی کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد سراج عرف امیر صاحب کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جو کہ مانسہرہ کا رہائشی ہے جب کہ گرفتار دہشت گرد نے ایبٹ آباد میں 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ عنوان :