گوجرانوالہ، مکان کی خستہ حال دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق ، تین زخمی

جمعہ 27 نومبر 2015 12:21

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں مکان کی خستہ حال دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں مکان کی خستہ حال دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :