محکمہ انسداد دہشت گردی کی صوابی میں کارروائی ، دو دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹس برآمد کرلیں

جمعہ 27 نومبر 2015 12:21

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ڈویژن نے صوابی میں کارروائی کے دوران دو دہشت گرد گرفتار کرکے خودکش جیکٹس برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق صوابی میں کارروائی کے دوران دو اہم دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں سے دو خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد فیروز اور مطیع الله بھتہ خوری اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :