پی اّئی اے کے اہلکار سے ڈھائی کروڑ روپے کے موبائل براّمد، ملزم گرفتار

جمعہ 27 نومبر 2015 12:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز کراچی ڈاکٹر طاہر قریشی نے کہا ہے کہ کھیپ کا کام کرنے والوں نے بلوچستان کے چھوٹے ایئر پورٹس کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایئر پورٹ پر امجد امان لغاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ دبئی اور شارجہ سے تربت اور دیگر ایئر پورٹس پر آنے والی فلائٹس کو اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کسٹمز نے ایک اطلاع ملنے پر شارجہ سے بذریعہ تربت کراچی آنے والے پی آئی اے کے اہلکار سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون ضبط کئے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس اسمگلنگ میں پی آئی اے کے دیگر اہلکار بھی ملوث ہونے کے امکان ہیں کیونکہ ملزم کا اضافی بیگیج کسی چارجز کے بغیر لوڈ کیا گیا ہے۔یقیناً یہ اہلکار اکیلا نہیں گروہ کی شکل میں کام کرتا ہوگا، تاہم تفتیش کے بعد صورتحال سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ڈھائی کروڑ مالیت کے موبائل فون کے ساتھ 9شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :