میچ کی ہار کا بہانہ نہیں بناؤں گا ،بلے بازوں کی وجہ سے میچ ہارے :شاہد آفریدی

جمعہ 27 نومبر 2015 12:32

میچ کی ہار کا بہانہ نہیں بناؤں گا ،بلے بازوں کی وجہ سے میچ ہارے :شاہد ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء)پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میچ ہارنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے ،بلے بازوں نے خراب کھیل کا مظاہر ہ کیا۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر انعامی تقریر سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفرید ی نے کہا کہ انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا لیکن پاکستانی بلے باز اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے۔بلے بازوں نے ابتدائی اوورز بہت برے طریقے سے کھیلے جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی باؤلرز نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کھیلے جانے والے میچوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔