بوم بوم آفریدی کرکٹ بھول گئے، پچھلے 5 میچوں میں 57 رنز سکور کیے جبکہ ایک وکٹ لے پائے

جمعہ 27 نومبر 2015 12:32

بوم بوم آفریدی کرکٹ بھول گئے، پچھلے 5 میچوں میں 57 رنز سکور کیے جبکہ ایک ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) انگلینڈ کے خلاف صفر پر آوٴٹ ہونے والے بوم بوم آفریدی کرکٹ بھول گئے۔ ٹی ٹوینٹی کپتان پچھلے پانچ میچوں میں مجموعی طور پر صرف ستاون رنز بنا سکے جبکہ صرف ایک وکٹ حاصل کر پائے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی جو کبھی اپنی دھواں دھار بیٹنگ اور جارحانہ باوٴلنگ کی بدولت کرکٹ شائقین کے دلوں کی دھڑکن تھے، طویل عرصے سے میدان میں قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ صرف ٹی ٹوینٹی فارمیٹ تک محدود ہو چکے ہیں، اس کے باوجود اس فارمیٹ میں بھی اپنی روایتی کارکردگی نہیں دکھا پا رہے۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میں آفریدی کے وکٹ حاصل نہ کرنے اور صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد کرکٹ شائقین سوال کر رہے ہیں کہ آفریدی ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی ٹوینٹی کرکٹ کب چھوڑیں گے؟

متعلقہ عنوان :