ٹیسٹ کرکٹ کی 138 سالہ تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا
جمعہ 27 نومبر 2015 12:35
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) ٹیسٹ کرکٹ کی 138 سالہ تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے . آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور نیوزیلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہر اعتبار سے یادگار اور تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا کہ پہلی بار کوئی ٹیسٹ دن اور رات کی روشنی میں کھیلا جائے گا.اب تک ونڈے اور ٹی ٹونٹی میچز مصنوعی روشنی میں کھیلے جاتے تھے مگر اب ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ بھی حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں نیوزیلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ٹاس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ کا نیا سفر شروع ھوگیا ہے.ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ کی تجویز 2009 میں اس وقت ٹی ٹوئنٹی کو حاصل ھونے والی غیر معمولی کامیابی کے پیش نظر دی گئی تھی کہ مختصر فارمیٹ کے ارتقاء نے کرکٹ کے اصل فارمیٹ کے وجود کوھلاکر رکھ دیا تھا.آج یہ تجویز عملآ دنیا کے سامنے ہے.
آسٹریلیا اور نیوزیلنڈ کے درمیان تاریخ کا پہلے ڈے اینڈ ٹیسٹ نہ صرف دونوں ممالک کے کھیلاڑیوں بلکہ تماشائیوں کے لئے بھی سنگ میل کی حیثیت کا حامل ھوگا کیونکہ وہ بھی تاریخ کا حصہ بننے جارہے ہیں. ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ کی کامیابی دیگر ممالک کے لئے بھی مثال بنے گی. آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 2016 میں ہوم گراوٴنڈ پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران ایک ٹیسٹ فلڈ لائیٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے. جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مثبت جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔(جاری ہے)
اسی طرح نیوزیلینڈ نے جنوری میں بنگلہ دیش کو بھی اپنے ہاں دن رات کی روشنی میں ٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سری لنکا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، یونس خان کا بابر اعظم، رضوان کو مڈل اوورز میں تیز کھیلنے کا مشورہ
-
سپین کے رافیل ندال کا اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز،دوسرے رائونڈ میں داخل
-
پاک، بھارت تعلقات میں بہتری کا واحد ذریعہ کھیل ہیں : شاہد آفریدی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
-
آئی پی ایل سے ٹکراؤ میں پی سی بی کو پی ایس ایل 10 میں بڑے فائدے کا امکان
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.