بنگلہ دیشی چائے کے نرخوں میں کمی

جمعہ 27 نومبر 2015 12:35

ڈھاکا ۔27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیشی چائے کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ فروخت کیلئے پیش کی جانے والی پتی کا غیر معیاری ہونا ہے۔ چٹاگانگ میں چائے کی ہفتہ وار نیلامی کے دوران چائے کے معاہدے 191.41 ٹکا فی کلو گرام میں طے پائے جبکہ گزشتہ نیلامی کے دوران چائے کی قیمت 192.54 ٹکا فی کلو گرام ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

نیلامی کے دوران 18.3 لاکھ کلوگرام چائے نیلامی کیلئے پیش کی گئی جس کا 9.6 فیصد فروخت نہیں ہو سکا جبکہ گزشتہ نیلامی کے دوران 20.3 لاکھ کلوگرام چائے نیلامی کیلئے پیش کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران خریداروں نے چائے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا جس کی وجہ فروخت کیلئے پیش کی جانے والی پتی کا غیر معیاری ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :