بھارتی سویابین، سویا آئل اور چینی کے نرخوں میں اضافہ

جمعہ 27 نومبر 2015 12:36

نئی دہلی ۔27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) بھارتی سویابین، سویا آئل اور چینی کے نرخوں میں اضافے جبکہ مکئی اور گندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیری ویٹیو ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران سویابین کے آئندہ ماہ ترسیل کے معاہدے 0.05 فیصد کے اضافے سے 3829 بھارتی روپے فی 100 کلوگرام میں ہوئے جبکہ سویا آئل کے سودے 0.78 فیصد کی بہتری سے 605.45 روپے فی 10کلو گرام اور چینی کے دسمبر میں ترسیل کے سودے 0.11 فیصد کے اضافے سے 2703 روپے فی 100 کلو گرام میں طے پائے تاہم مکئی اور گندم کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی اور مکئی کے معاہدے 0.31 فیصد کی کمی سے 1590روپے فی 100 کلو گرام جبکہ گندم کے سودے 0.06 فیصد کی کمی سے 1650 روپے فی 100 کلوگرام میں طے ہوئے۔

متعلقہ عنوان :