نوازشریف حکومت نے ہمیشہ ملک کی ترقی کیلئے کام کیا،چوہدری زاہدحسین قصوری

جمعہ 27 نومبر 2015 12:37

قصور۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) حکومت اور افواج پاکستان ایک راہ پر گامزن ہیں‘ وزیراعظم محمدنوازشریف اور جنرل راحیل شریف کی مشترکہ کوششوں سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی، فرقہ واریت سمیت دیگر مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع قصورکے نائب صدر چوہدری زاہدحسین قصوری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جب بھی بڑے منصوبوں کا ذکر آئے گا وہاں محمدنوازشریف کا نام سنہری حروف میں لکھاجائیگا، تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ نوازشریف کی حکومت نے ہمیشہ ملک کی ترقی کیلئے بڑے منصوبو ں پر کام کیاہے‘1990ء کی دہائی میں شروع ہونیوالی موٹروے کا منصوبہ اگر جاری رکھاجاتا تو ذرائع آمدورفت کی جدید سہولیات میسرآنے سمیت معاشی ترقی سے عوام کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی رونما ہوتی۔

متعلقہ عنوان :