جوہری معاہدے کے بعد ایرانی جوہری سرگرمیوں میں کمی آئی،آئی اے ای اے

جمعہ 27 نومبر 2015 12:37

ویانا۔ 27نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے سربراہ یوکیا امانو نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے بعد ایرانی جوہری سرگرمیوں میں کمی آئی ہے تاہم یہ بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی کہ اس ایٹمی پروگرام میں ہر چیز پرامن مقاصد کے لیے ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ویانا میں 35 رکنی بورڈ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ ایسی پوزیشن میں نہیں کہ اس بارے میں حتمی طور پر کچھ کہہ سکیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کے وسیع تر معائنے کی اجازت دیدے گا تو پھر اس بارے میں کوئی ٹھوس بات کہی جا سکے گی۔