یورپ میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ریکارڈ حد تک پہنچ گئی،رپورٹ

جمعہ 27 نومبر 2015 12:48

برسلز۔ 27نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) بیماریوں کی روک تھام اور انسداد کے یورپی ادارے نے کہا ہے کہ یورپ میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ریکارڈ حد تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بیماریوں کی روک تھام اور انسداد کے یورپی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ گزشتہ سال ایچ آئی وی کے 1 لاکھ 42 ہزار نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ 2013ء میں یہ تعداد 60 ہزار تھی۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی یورپی ممالک بلغاریہ، ہنگری، چیک ریپبلک اور سلوواکیہ میں 2005ء کے بعد ایچ آئی وی کے مریضوں میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔اس ادارے نے یورپی حکومتوں سے ایچ آئی وی اور ایڈز کے پھیلاوٴ پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :