صوابی پولیس کا غیر رجسٹرڈموٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن ‘ 1700 سے زائد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں

جمعہ 27 نومبر 2015 12:51

صوابی۔27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) صوابی پولیس نے غیر رجسٹرڈموٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے1700 سے زائد موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پر ضلع صوابی بھر میں بغیر نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹریشن موٹرسائیکلز کے خلاف کریک ڈاو‘ن جاری ہے اس سلسلے میں ڈی ایس پیز عرب نواز خان ، ارباب شفیع اللہ خان اور دیگر پولیس حکام نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں اہم شاہراہوں ،اور شہر میں داخل ہونے والے لنک روٹس پر ناکہ بندیوں کے دوران نان رجسٹریشن ،بغیر نمبر پلیٹ وکمسن ڈائیورز کو حراست میں لیکر1700سے زائد موٹرسائیکلوں کے کاغذات کی چھان بین اور رجسٹریشن چیکنگ کی غرض سے سے تحویل میں لیکر تھانوں میں منتقل کر دیا اور بعد ازاں موٹر سائیکل مالکان کی طرف سے رجسٹریشن دستاویزات پیش کرنے کے بعد انکی موٹرسائیکل واپس کر دی گئیں ،جبکہ بعض موٹرسائیکلوں کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے کلئیرنس نہ ملنے تک تھانوں میں بند رکھا گیاہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی جاوید اقبال خان نے صحافیوں کو بتایا کہ گاڑیوں کی ویریفکیشن کا عمل چوری ،کارلفٹنگ کی حوصلہ شکنی اور شہریوں عوام کے تحفظ کی خاطر شروع ہے کیونکہ ایسی گاڑیوں کی تحزیبی کاروائیوں اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال کا خدشہ خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا ،عوام سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر موٹرسائیکلوں وغیرہ کی رجسٹریشن کے سلسلے میں متعلقہ محکمے سے رجوع کرکے ویریفیکشن کے حوالے سے مقامی پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون یقینی بنائیں اور جرائم وتحزیبی سرگرمیوں کے انسداد میں اپنی شہری ذمہ داریاں پوری کریں۔

متعلقہ عنوان :