Live Updates

صوابی ‘ عمران خان کا صوابی کا جلسہ ایک سٹیج شو تھا ‘ ربنواز خان

جمعہ 27 نومبر 2015 12:51

صوابی۔27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ن تحصیل صوابی کے صدر ملک عبدالاحد اور جنرل سیکرٹری رب نواز خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا صوابی کا جلسہ ایک سٹیج شو تھا۔ ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ وزیراعلیٰ اور وزراء آئے تھے مگر صوابی کے لئے کوئی بڑے پیکیج کا اعلان تک نہیں کیاگیا۔ عوامی جمہوری اتحاد کو تحریک انصاف میں ضم کر کے یہ ثابت کر دیا کہ پی ٹی آئی میں ورکرز کے ساتھ کوئی انصاف نہیں ہو تا۔ تحریک انصاف اب سیاسی بھگوڑوں اور جاگیر داروں کا ایک ٹولہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :