جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کیلئے جمہوری انداز سے جدوجہد کررہی ہے ‘ حکیم فضل وہاب

جمعہ 27 نومبر 2015 12:51

صوابی۔27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع صوابی حکیم فضل وہاب نے کہا کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام ہی مسائل کا حل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باکر اور پلوڈھنڈگاؤں میں تنظیم نو کیلئے منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں گاؤں باکر کیلئے راجع اللہ امیر،عبد السلام ایڈوکیٹ کو جنرل سیکرٹری رفیع الزمان اور طاہر حسین کو نائب امراء مقرر کئے گئے جبکہ پلوڈھنڈ گاؤں کیلئے فضل مولا کو امیر ،عامرشاہ جنرل سیکرٹری روح الامین نائب امیر اور سید قریش ناظم مالیات مقرر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کیلئے جمہوری انداز سے موثر جدوجہد کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارکن جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے متحد ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :