لاہور : عدالت نے ن لیگی رہنما ملک ریاض کو قتل کے مقدمے میں‌ بری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2015 12:54

لاہور : عدالت نے ن لیگی رہنما ملک ریاض کو قتل کے مقدمے میں‌ بری کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 نومبر 2015 ء) : عدالت نے قتل کے مقدمے میں ن لیگی رہنما ملک ریاض کو بری کر دیا .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک ریاض اور ان کے بھائی سمیت 3 افراد کے خلاف 2005ء میں اشرف نامی شخص کا قتل کرنے کا مقدمہ درج تھا ، عدالت میں ملک ریاض کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور ان کے بھائی کو سیاسی بنیادوں پر اس مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جس پر عدالت نے عدم ثبوت پر ن لیگی رہنما ملک ریاض اور ان کے بھائی کو مقدمے سے بری کرتے ہوئے مرکزی ملزم شیخ ندیم کو قتل کے جُرم میں عمر قید کی سزا سنا دی.

متعلقہ عنوان :