چین کا امریکی اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو توڑ کر جوہری ہتھیار سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے سپر سونک ہتھیار زیڈ ایف ۔ ڈی ایف کا چھٹا تجربہ

جمعہ 27 نومبر 2015 12:56

چین کا امریکی اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو توڑ کر جوہری ہتھیار سے ہدف ..

بیجنگ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) چین نے امریکا کے اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو توڑ کر جوہری ہتھیار سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے سپر سونک ہتھیار زیڈ ایف ۔ ڈی ایف کا چھٹا تجربہ کیا ہے۔ ایک امریکی اخبار نے، امریکی دفاعی کے اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ خفیہ آزمائش رواں ہفتہ کے آغاز میں کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

پنٹاگان کے نمائندے کے مطابق آواز کی رفتار سے چھ گنا تیز رفتارزیڈ ایف ۔ ڈی ایف چین کے مرکزی صوبے شانکسی سے بیلسٹک راکٹ کی مدد سے چھوڑا گیا تھا جس نے اسے کرہ ہوائی کے آخری کنارے تک پہنچایا۔DF۔ZF کی پرواز پر امریکا کے خفیہ اداروں نے نگاہ رکھی تھی۔ ان کے مطابق یہ ہتھیار آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز تھا۔ جبکہ اس کی رفتار کو بڑھا کر آواز کی رفتار سے دس گنا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔اس وقت ہائی ٹیک الٹرا سونک ہتھیار امریکا، روس، چین اور ہندوستان میں بنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :