روس کے سفاری پارک میں شیر نے آنکھیں دکھانے والے بکرے سے دوستی کر لی

جمعہ 27 نومبر 2015 12:58

ماسکو۔27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) آمور کا شیر اور بکرا جو ویسے تو ایک دوسرے کے لیے شکاری اور شکار ہیں کئی دنوں سے روس کے مشرق کے صوبے پری موریا کے سفاری پارک میں اکٹھے رہ رہے ہیں۔ یہ بات پارک کے ڈائریکٹر دمتری میزنتسیو نے بتائی انہوں نے بتایا کہ ہم سال بھر ہفتے میں دو بار شیروں کو زندہ جانور کھانے کو دیتے ہیں۔

آمور کا شیر جو اس سے پہلے کئی بکریوں بلکہ بڑے بڑے بکروں کو مار کر کھا چکا ہے، اس بار اپنے شکار کے ساتھ مہربانی کا سلوک کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بکرا بہت جری ہے ، ہر بار جب شیر نے اس کو شکار کرنا چاہا تو اس نے شیر پر جوابی حملہ کر دیا۔ مصلحت پسند شیر معاملہ سمجھ گیا اور اس نے بکرے کو شکار کرنے کی بجائے اس سے دوستی کرلی۔انہوں نے بتایا کہ بکرے کو اس کی جرات کی وجہ سے تیمور نام دیا گیا ہے۔ اس نے شیر کو اس کی کچھار سے نکال کر اس پر قبضہ کر لیا اور شیر کو چھت پر پناہ لینی پڑی ہے۔ دن کو دونوں اکٹھے باڑے میں گھومتے پھرتے ہیں۔ تیمور نے شیر کو اپنا بڑا مان لیا ہے اور اس کے پیچھے پیچھے پھرتا ہے ۔ شیر کے نگاہوں سے اوجھل ہونے پر اس کا دوست بکرا پریشان ہو جاتا ہے اور اسے ڈھونڈنے لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :