موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 64 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

جمعہ 27 نومبر 2015 12:59

اسلام آباد ۔ 27نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء)وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر 64لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 3کروڑ 97لاکھ 52ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کیلئے 17لاکھ اور پائیدار ترقی کے پروگرام کیلئے 46لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔