ذلاتان ابراہیمووچ نے یورو 2016ء کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا عندیا دے دیا

جمعہ 27 نومبر 2015 13:00

ذلاتان ابراہیمووچ نے یورو 2016ء کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ ..

سٹاک ہوم ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) سویڈن کے سٹار فٹ بالر زلاٹن ابراہیمووک نے یورو 2016ء چیمپئن شپ کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا عندیا دے دیا۔ ابراہیمووک نے ڈنمارک کے خلاف پلے آف سیکنڈ لیگ میں دو گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو مسلسل پانچویں بار یورپین چیمپئن شپ تک رسائی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میری کارکردگی کی بدولت ٹیم یورپین چیمپئن شپ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی، فتح کے بعد میں نے فٹ بال سے کنارہ کشی پر غور شروع کر دیا ہے اور اگر ہماری ٹیم یورپین چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی تو یہ میری زندگی کا خوش قسمت ترین لمحہ ہو گا اور میں یادگار طریقے سے انٹرنیشنل فٹ بال کو الوداع کہہ سکوں گا، تعاون پر تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ ابراہیمووک نے 111 میچز میں ملک کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 63 گولز کئے۔