نیوزی لینڈ دسمبر میں سری لنکا اور آئندہ سال فروری میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا میزبان بنے گا

جمعہ 27 نومبر 2015 13:03

نیوزی لینڈ دسمبر میں سری لنکا اور آئندہ سال فروری میں آسٹریلوی کرکٹ ..

ویلنگٹن ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) نیوزی لینڈ دسمبر میں سری لنکا اور آئندہ برس فروری میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں میزبانی کریگا۔ سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ عالمی چیمپئن کینگروز اور کیویز کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 10 سے 14 دسمبر کو ڈونیڈن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 18 سے 22 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر، دوسرا میچ 28 دسمبر، تیسرا میچ 31 دسمبر، چوتھا میچ 2 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز 3 فروری کو پہلے ون ڈے سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 6 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12-16 فروری جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 فروری تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :