ایمنسٹی انٹرنیشنل اور عالمی برادری تہاڑ جیل میں قیدیوں پر مظالم کا نوٹس لے ، سید علی گیلانی

جمعہ 27 نومبر 2015 13:03

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے محبوسین کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے سینٹرل جیل تہاڑ میں جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں پرانسانیت سوز اور وحشیانہ مظالم ڈھائے جانے کا سنگین نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں گیلانی نے کہاکہ تہاڑ جیل سے ایک ماہ کے لئے پیرول پر رہائی پانے والے محمود ایوب ڈارعرف ٹوپی والا جو پچھلے دس سال سے قید ہیں کی طرف سے بزہان خود تہاڑ جیل کی رواد رنج وغم روتے بلکتے بیان کرنا بھارت میں انسانی حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں کے ضمیر پر دستک سے تعبیر کیاجانا چاہیے انہوں نے کہا کہ بھارت کے اس جیل کے اندر پانی کے ایک گلاس کی خاطر قیدیوں کو تڑپایا جارہا ہے ہنر مند اور کاریگر قیدیوں کی یومیہ اجرت 128 روپے مقرر ہے لیکن انہیں خون پسینہ ایک کرنے کے بعد اپنی اجرتوں سے پچھلے دو ماہ سے محروم رکھا گیا ہے جیل کے اندر بیگار اور رشوت کا بازار گرم کردیا گیا ہے علاج معالجے کیلئے بھی رشوتیں لی جاتی ہیں جیل کے اندر اگرچہ یہ ایک عمومی حالت زار ہے لیکن جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے مسلم نوجوانوں کے حوالے سے جیل انتظامیہ کا رویہ معتصبانہ اور انتقام اورانتقام گیرانہ ہوتا ہے گیلانی نے قیدیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری روکنے کا حکم دیا ہے

متعلقہ عنوان :