بھارت ،عامر خان کے بیان پرمیاں بیوی کے درمیان بحث
24 سالہ بھارتی خاتون نے خودکشی کر لی
جمعہ 27 نومبر 2015 13:06
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں ایک 24 سالہ خاتون نے بولی وڈ اداکار عامر خان کی جانب سے ہندوستان میں عدم برداشت کے بیان پر اپنے شوہر سے بحث کے بعد خود کشی کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جبل پور میں کوٹ والی کے علاقے میں سونم پانڈے نامی خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد زہر پی لیا، خاتون ایک 3 سالہ بیٹی کی والدہ تھی۔
اہلخانہ نے سونم کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا، جہاں کچھ گھنٹوں بعد انھوں نے دم توڑ دیا۔خاتون کے شوہر میانک پانڈے، جو ایک این جی او کے ساتھ کام کرتے ہیں، جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ عامر خان کے عدم برداشت پر دیئے گئے بیان پر اْن کے دونوں کے درمیان بحث کا آغاز ہوا۔(جاری ہے)
میانک کے والد آر پی پانڈے (ایک ریٹائرڈ ویٹرنری سرجن) نے بتایا کہ ان کی بہو عامر خان کی مداح تھی اور جب میانک نے عامر خان کے بیان کا مذاق اڑایا تو وہ ناراض ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی دیگر پہلووٴں سے بھی تفتیش کر رہے ہیں۔کوٹ والی پولیس اسٹیشن کے تفتیشی افسر او پی سنگھ نے بتایا، "ابھی ہم کیس کو صرف شوہر کے بیان کی نظر سے دیکھ رہے ہیں جبکہ زہر کے نمونے بھی ٹیسٹ کے لیے اکٹھے کرلیے گئے ہیں"۔دوسری جانب خودکشی کرنے والی خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی بہن کو جہیز کے لیے بھی پریشان کیا جارہا تھا، پولیس کے مطابق اس پہلو سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے نئی دہلی میں ایک تقریب کے موقع پر عامر خان نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ کرن راوٴ نے بچوں کی حفاظت کے لیے انہیں ملک چھوڑنے کی تجویز دی جو ان کے لیے 'انتہائی تشویشناک' لمحہ تھا۔اداکار کا کہنا تھا، "اس ملک کا شہری ہونے کی حیثیت سے ہم اخبارات میں وہ سب کچھ پڑھتے ہیں جو ہندوستان میں ہورہا ہے، میں اس بات سے انکار نہیں کرسکتا، میں بہت سے واقعات کی وجہ سے تشویش زدہ ہوں".متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.