کراچی :فش ہاربر چینلز پر رش بڑھ گیا ، مچھیروں کی مشکلات میں اضافہ

جمعہ 27 نومبر 2015 13:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) کراچی فش ہاربر کے چینلز پر بڑھتے ہوئے رش کے باعث مچھیروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ کشتیوں سے مچھلی اتارنے کی خاطر ماہی گیروں کو 3 سے چار روز کا کڑا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹھاٹے مارتے سمندر میں رزق کی تلاش میں نکلے یہ ماہی گیر 10 سے 15 روز کی کٹھن مسافت طے کرنے کے بعد جب ساحل کی طرف لوٹے ہیں تو انہیں منزل پر پہنچنے کی خوشی سے کہیں زیادہ اس بات کی پریشانی لاحق ہوتی ہے کہ چینلز پر لنگرانداز ہونے کے لیے اں ہیں اب کتنے دن خوار ہونا پڑے گا۔

کیماڑی پر روزانہ ڈھائی ہزار کے قریب لانچیں لنگر انداز ہونے کی منتظر رہتی ہیں لیکن اس کی وجہ سے ماہی گیروں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا اور فشنگ سیزن کے دوران یہ سمندر کے چکر بھی کم لگا پاتے ہیں۔ فش ہاربر کے حکام کا کہنا ہے کہ چینل کی توسیع کے حوالے سے کئی بار کے پی ٹی کو درخواست کی لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ماہی گیر دن رات کی محنت کے بعد سمندر سے سی فوڈ کا شکار کرنے والے ماہی گیر حکومت کی جانب سے بنیادی سہولتوں کے طلبگار ہیں۔

متعلقہ عنوان :