پانچواں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول 6دسمبر سے شروع ہوگا
جمعہ 27 نومبر 2015 13:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول کے ڈائیریکٹر منیر احمد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوکا م پاکستان، سی ڈی اے، یو این ڈی پی اور وزارت موسمی تغیرا ت کے گلاف اور ماؤنٹین مارکیٹ پراجیکٹس کے اشتراک سے پانچواں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول 6دسمبر سے شروع ہوگااور ہفتہ بھر کوہساروں کی ثقافت، اجناس اور مسائل کے حوالے سے کئی پروگرام پیش کیے جائیں گے جس میں خاص طور پر نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اوان کی دلچسپی کے ایسے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں جن سے وہ کوہساروں سے محبت کرنا اور ان کی قومی زندگی میں اہمیت سے اگاہ ہو سکیں۔
انھوں نے بتایاکی 6دسمبر کونوجوانوں کے لئے راک وال کلائمبنگ سے پانچویں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول کا آغاز ہوگا، 8دسمبر کو کوہساروں کے حوالے سے مصوری کی نمائش، 9دسمبرکو سیمینارانعقاد ہوگا جب کہ تین روزہ ثقافتی میلہ 11دسمبر سے 13دسمبر تک آرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج میں منعقد ہو گا۔(جاری ہے)
منیر احمد نے بتایا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے موسموں میں شدت آرہی ہے اور اس بارے میں عوامی آگاہی ضروری ہے کہ کس طرح ہمارے پہاڑ اور وہاں کے رہنے والے متاثر ہو رہے ہیں، موسمیاتی شدت کی وجہ سے کس قدر سماجی اور معاشی نقصان ہو رہا ہے اور میدانی علاقوں میں رہنے والوں کی زندگی اور معیشت کس قدر متاثر ہو رہی ہے، ہر شہری کس طرح اس حوالے سے اپنا باخبر کردار ادا کرسکتا ہے۔
کوہساروں کا عالمی دن اس حوالے سے ایک ایسا موقع ہے جب تمام ادارے اور شہری اس موضوع پر بات کرنے اور سننے اور سوچنے کے لئے تیار ہوتے ہیں، اس موقع پر تمام ذرائع ابلاغ کو بھی اپنا کردار ادا کارنا چاہیے تا کہ ہم ایک باخبر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار بخوبی ادا کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.