50 فیصد سبسڈی پر اندرون ملک تیار شدہ زرعی آلات و مشینری کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا
جمعہ 27 نومبر 2015 13:13
راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر مشینی کاشت کے فروغ و زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے 50 فیصد سبسڈی پر اندرون ملک تیار شدہ زرعی آلات و مشینری کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت خواہشمند کاشتکاروں سے 30 نومبر 2015 تک درخواستیں وصول کی جائیں گی جبکہ قرعہ اندازی 24 دسمبر 2015 اور مشینری و زرعی آلات کی فراہمی 20 جنوری 2016 کو ہو گی۔
نظامت زرعی اطلاعات پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق اس پروگرام کے تحت ڈسک ہیرو، روٹا ویٹر، ربیع ڈرل اور چزل ہل کا سیٹ پنجاب کی ہر یونین کونسل میں جبکہ شوگر کین رجر کماد کی کاشت کے اضلاع کی ہر منتخب یونین کونسل میں بذریعہ قرعہ اندازی صرف ایک منتخب کاشتکار کو دیا جائے گا۔(جاری ہے)
اس کے علاو ہ شوگر کین ٹوکہ کماد کی کاشت کے اضلاع کے ہر گاؤں میں دو عدد 50 فیصد رعایتی قیمت پر دئیے جائیں گے۔
ہالوکون نوزل کپاس کی کاشت کے اضلاع کے ہر گاؤں میں تین عدد اجتماع کاشتکاروں میں مفت تقسیم کی جائیں گی۔ جس کے لئے کاشتکاروں کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔ ترجمان کے مطابق بڑی زرعی مشینری و آلات کے لئے کم از کم 6 ایکڑ تک قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد قرعہ اندازی یونین کونسل کی سطح پر ہو گی۔
ہر خاندان سے صرف ایک فرد ہی درخواست دینے کا اہل ہو گا اور خاندان کی تصدیق نادرا ریکارڈ کے مطابق ہو گی۔ درخواست دہندہ کا ایک عدد ذاتی ٹریکٹر کا مالک ہونا لازمی ہے۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹر اور ان کے فیملی ممبرز، گریڈ 17 اور اوپر کے سرکاری ملازمین اور محکمہ مال اور محکمہ زراعت کے تمام ملازمین درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ درخواست دہندہ کیلئے یہ ضروی ہے کہ وہ اس سے قبل کبھی مرکزی و صوبائی سطح پر اس قسم کی سہولت سے فائدہ نہ اٹھا چکا ہو۔ مذکورہ مشینری حاصل کرنے کی صورت میں کامیاب ہونے والے امیدوار دو سال تک اس کو بیچنے یا ٹرانسفر نہ کرنے کا پابند ہو گا۔ کاشتکار درخواست فارم متعقلہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع)، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) اور زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب توسیع کی ویب سائٹ www.ext.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاوٴن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ نیز درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی۔ کاشتکار ہر طرح سے مکمل تصدیق شدہ درخواستیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) کے دفتر میں دستی یا بذریعہ ڈاک جمع کرائیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.