تارکین وطن بے شمار مسائل کا شکار ہیں‘راجہ ظفر معروف

جمعہ 27 نومبر 2015 13:14

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء)تارکین وطن بے شمار مسائل کا شکار ہیں ان کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت ترجیع بنیادوں پر اقدمات اٹھائے تارکین وطن وطن عزیز کی عزت کو برقرار رکھنے کیلئے دن رات کوشاں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تارکین وطن کا نہایت اہم کردار ہے ۔آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا تاریخ ساز کنونشن نے یہ ثابت کیا کہ عوام آج بھی ریاست جموں وکشمیر کی سواد اعظم جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے ساتھ ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کاسردار عتیق احمد خان کو 5ویں بار صدر بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفر نس کے امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے فور کھڑی شریف راجہ ظفر معروف نے برطانیہ میں مسلم کانفرنسی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام 2016کے انتخابات میں ایسے نام نہاد افراد سے ووٹ کی پرچی سے انتقام لیں گے جنہوں نے عوام کے مسائل سے چشم پوشی کی حکومت ہوائی اعلانات کو چھوڑ کر عوام کے مسائل کو حل کروائے ٹال مٹو ل لوٹ کھسوٹ اور سیاسی اثر اسوخ کے زریعے عوام کو برادری ازم کے ساتھ مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے اپنے دور حکومت میں تمام برادریوں کو نمائیدگی دی اور عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا مگرپیپلز پارٹی نے ہمیشہ برادری ازم کی سیاست کو فروغ دیا اور عوام کو خوار کیا متاثرین منگلاڈیم کے عوام نے مضبوط پاکستان کیلئے دوسری مرتبہ تاریخی قربانی دی اور اپنے اباواجداد کی قبروں کو پانی نذر کیا اس کی صلہ میں اہلیان میرپور کو اندھیرے میں رکھا گیا دوسرے اضلاع کے لوگوں کو سفارشوں پر بھرتی کیا جا رہا ہے راجہ ظفر معروف نے کہا کہ عوام دوقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں بہت جلد متاثرین منگلاڈیم کی تنظیموں سے ملکر ایک بھرپور احتجاج کی کال دیں گئے دھاندلی کی پیدا وار حکومت اب اپنی بیساکھیوں پر زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برتنے کا وقت گزر چکا عوام بہت جلد اپنے حقوق کے حصول کیلئے سڑکوں پر نکلے گئے کارکنان مسلم کانفرنس ریاست کے عوام کی آواز کو ہر حل نہیں بلند کریں گے۔