وزیراطلاعات سردار عابد حسین عابدکی وطن امریکہ و برطانیہ کے دورہ سے وطن واپسی ‘سینکڑوں کارکن نے استقبال کیا

جمعہ 27 نومبر 2015 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) وزیراطلاعات سردار عابد حسین عابدکی وطن واپسی ،سینکڑوں کارکن استقبال کے لیے امنڈ آئے ،فضاء جئے بھٹو سے گونج اٹھی ۔وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد امریکہ اور برطانیہ کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اعلی سرکاری حکام ،پیپلزپارٹی کے سینئر حکام ،پی وائی او اور پی ایس ایف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔

ائرپورٹ پرڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ عمران الحق ،انفارمیشن افسر پونچھ سعد اللہ خان ،سابق کوآرڈینیٹر وزیر اعظم آزادکشمیر سردار آبشار کفایت ،چئیرمین ضلع زکوہ و عشر کمیٹی پونچھ سردار زاہد شریف ،اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل راجہ اعجاز ،پی پی پی کے خان اعجاز ،پی وائی او کے یاسر شفاعت ،ثاقب فاروق ،شاہد رشید ،عامر خورشید ،شاہد سرور ،وسیم اعظم ،عاول نوشاد ،ارسلان تاج ،ذوہیب نثار ،رشیدخان ،ظفر خان ،شاہد سرور ،ثنان عزیز ، ساجد رزاق ،مبشر عارف ،وسیم اعظم ،امجد اعظم ،کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات جونہی وی آئی پی لاونج سے باہر آئے تو کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیے ،گلدستے پیش کئے اور پھولوں کے ہار ڈالے ،اس موقع پر ائرپورٹ کی فضاء جئے بھٹو سے گونج اٹھی ،بعد ازاں وزیر اطلاعات کو ایک بڑے جلوس کی صورت میں کشمیر ہاوس لے جایا گیا ۔کشمیر ہاوس میں بھی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جہاں پر وزیر اطلاعات کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا گیا ۔

متعلقہ عنوان :