تعلیمی میدان میں ترقی سے ہی ہم جدید چیلنجز سے نبردآزما ہو سکتے ہیں‘ تعلیمی پیکج موجودہ حکومت کا عظیم کارنامہ اور علم دوستی کا ثبوت ہے‘ریاست میں تعلیم کے فروغ کیلئے ہماری حکومت دن رات کوشاں ہے‘ حکومت نے تعلیمی پیکج دے کر تعلیمی اصلاحات کا آغاز کر دیا ،تعلیمی پیکج سے آزاد خطہ میں تعلیمی انقلاب آئے گا

آزاد کشمیر کے وزیر زراعت و امور حیوانات سید بازل علی نقوی کا تقریب سے خطاب

جمعہ 27 نومبر 2015 13:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے وزیر زراعت و امور حیوانات سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ تعلیمی میدان میں ترقی سے ہی ہم جدید چیلنجز سے نبردآزما ہو سکتے ہیں ۔ تعلیمی پیکج موجودہ حکومت کا عظیم کارنامہ اور علم دوستی کا ثبوت ہے۔ریاست میں تعلیم کے فروغ کیلئے ہماری حکومت دن رات کوشاں ہے۔ حکومت نے تعلیمی پیکج دے کر تعلیمی اصلاحات کا آغاز کر دیا ،تعلیمی پیکج سے آزاد خطہ میں تعلیمی انقلاب آئے گا ۔

تعلیمی پیکج سے ناقدین کے حوصلے پست ہو گئے ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی بعض عناصر کو ہضم نہیں ہو رہی وہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی خاطر بیان بازی کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت و امور حیوانات سید بازل علی نقوی نے میانی بانڈی ائیر پورٹ میں مظفرآباد کی قدیمی تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی میں سینئر معلم عبد المجید مغل کی الواداعی پارٹی اور اساتذ ہ کی بہترین کاکردگی اور طلبا ء کی نمایاں تعلیمی پوزیشن پر ایک پر وقار تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈائریکٹر سکولز مظفرآباد عبدا لرحمان شیراز ی ،پرنسپل ادارہ صغیر الحسن،، ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر مظفرآباد عبدالمجید بانڈے و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سید بازل علی نقوی نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ جن قوموں نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھ لیا ترقی انکا مقدر بن جاتی ہے۔وزیر زراعت نے ریٹائرد ہونے والے معلم عبدالجلیل مغل کو شاندار الفاط میں خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر زراعت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کا مشن ریاست میں شرح خواندگی کو سوفیصد کرنا ہے اورہم اپنا یہ ہدف حاصل کر کے رہیں گے۔بعد ازاں سید بازل علی نقوی نے صدر معلم کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی کو ہائر سیکنڈری سکول کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی دیا۔ ڈائریکٹر سکولز مظفرآباد عبدالرحمان شیرازی اور ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسرعبد المجید بانڈے نے گورنمنٹ ہائی سکول میانی بانڈی کے اساتذہ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی صغیر الحسن نے وزیر زراعت و امور حیوانات سید باز ل علی نقوی و دیگرمعزز مہمان گرامی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :