کلین مظفرآباد مہم کو کامیاب بنانا ہمارا فرض ہے ‘اپنے محلے گلی گاؤں کی صفائی ہمارا قومی فریضہ ہے‘ ہمیں اپنے گھروں سے ابتداء کرنی ہوگی تمام خواتین اگر اپنی ذمہ داری نبھائیں تو ماحول میں خود بخود بہتری آنا شروع ہوجائے گی‘گلی محلہ کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے‘ ایک بیمار شخص سارے گاؤں کو بیمار کر سکتا ہے

آزادکشمیر کی وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر صدف شیخ کی کلین مظفرآباد مہم کے سلسلہ میں شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کرتے گفتگو

جمعہ 27 نومبر 2015 13:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء)آزادکشمیر کی وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر محترمہ صدف شیخ نے ڈائریکٹر سپورٹس سردار پرویز اختر ، ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید اقبال بھٹی ، اظہر شیخ، جاوید چوہدری اور دیگر آفیسران کے ہمراہ کلین مظفرآباد مہم کے سلسلہ میں شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سپورٹس نے کہا کہ کلین مظفرآباد مہم کو کامیاب بنانا ہمارا فرض ہے اپنے محلے گلی گاؤں کی صفائی ہمارا قومی فریضہ ہے۔

ہمیں اپنے گھروں سے ابتداء کرنی ہوگی تمام خواتین اگر اپنی ذمہ داری نبھائیں تو ماحول میں خود بخود بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ گلی محلہ کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔ ایک بیمار شخص سارے گاؤں کو بیمار کر سکتا ہے اور یہ بیماری آلودہ ماحول میں جنم لیتی ہے صاف ستھرے ماحول کے قیام سے آپ خود بھی بیماریوں سے محفوظ اور آپ کے گردونواح میں رہنے والے دیگر افراد بھی محفوظ رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے گھر اور محلے سے صفائی کا آغاز کریں اور پورے شہر کو صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ماحول کی صفائی سے افراد کو متعدی و اچھوتی امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔ گھر یلو اور دفتری کوڑے کو کسی عوامی جگہ پرنہ پھینکیں بلک کوڑے کے لیے مخصوص جگہ پر ڈالیں۔ گندگی پھیلانا جرم اور گناہ ہے اس کا مرتکب مجرم اور گنہگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور بحیثیت قوم یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔ تمام شہریوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تا کہ مظفرآباد کو ماڈل سٹی بنایا جا سکے ہر شخص کو اپنی سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔