نریندر مودی مسلمہ طور پر بین الاقوامی دہشت گردہے ‘انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف حقیقی جدوجہد کرنے والی قوتیں مودی سرکار کیخلاف بھرپور کردار ادا کریں ‘آرمی چیف جنرل راحیل کاکشمیر سے متعلق جرات مندانہ موقف قابل ستائش ہے

آل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل قاضی محمود الحسن اشر ف ‘عبدالمالک صدیقی ‘قاضی منظور الحسن علامہ عطا اللہ علوی ،مولانا فقیر محمد ،مولانا مفتی اختر ،مولانا عبدالماجد عزیز و دیگر کا تقریب سے خطاب

جمعہ 27 نومبر 2015 13:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مسلمہ طور پر بین الاقوامی دہشت گردہیں ،انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف حقیقی جدوجہد کرنے والی قوتیں نریندر مودی سرکار کیخلاف بھرپور کردار ادا کریں ،سپا ہِ سالار افواج پاکستان کا کشمیر سے متعلق جرات مندانہ موقف قابل ستائش ہے ،آزادکشمیر اور پاکستان میں بھی مدارس اور مساجد کیخلاف معاندانہ رویہ رکھنے والے نریندر مودی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ان خیالات کا اظہارآل جموں وکشمیر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاضی محمود الحسن اشر ف اور مرکزی ناظم مولانا عبدالمالک صد یقی ایڈوکیٹ ،ڈویثرنل امیر مولانا قاضی منظور الحسن ،مرکزی ناظم اطلاعات علامہ عطا اللہ علوی ،مولانا فقیر محمد ،مولانا مفتی اختر ،مولانا عبدالماجد عزیز ،مولانا طیب منظور ،مولانا طیب اشر ف ، ،قاسم محمود ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے 10لاکھ سے زیادہ حکومتی دہشت گردوں نے مقبوضہ کشمیر میں عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑرہے ہیں