لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا پر چلنے والے غیر اخلاقی پروگراموں،ڈراموں اور فلموں پر پابندی عائد کرنے کے لئے دائر درخواست پر پیمرا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2015 14:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار میجر ریٹائرڈ چوہدری ظہیر الدین نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے ان کی درخواست پر ذاتی شنوائی کر کے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ میڈیا پر غیر اخلاقی پروگرام ،،فلمیں اور ڈرامے چلائے جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پیمرا نے میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کے حوالے سے سفارشات بھی مرتب کر رکھی ہیں مگر ان سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی فلمیں ،،ڈرامے اور پروگرام قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں جو ملکی اساس کے خلاف اور آئین پاکستان کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کے لئے پیمرا کو احکامات صادر کئے جائیں اور پیمرا سے عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کی جائے۔جس پر عدالت نے پیمرا چار جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.