جرمنی، اسلامی ثقافتی مرکز پر چھاپہ ، دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے شبے میں2 افراد گرفتار

جمعہ 27 نومبر 2015 14:22

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) جرمن دارالحکومت برلن میں سیکورٹی فورسز نے ایک اسلامی ثقافتی مرکز پر چھاپہ مار کر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے شبے میں2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک اسلامی ثقافتی مرکز پر چھاپہ مارا گیا، جس کے بعد ان دونوں مشتبہ افراد کو ایک قریبی علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

مزید یہ کہ ان دونوں کے پاس سے نہ تو کوئی ہتھیار برآمد ہوا اور نہ ہی کسی قسم کا بارودی مواد۔ تاہم ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ یہ لوگ کس جگہ کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے کیونکہ پولیس کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں، جن کی بنیاد پر یہ کہا جا سکے کہ یہ برلن میں کوئی حملہ کرنا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :