بنگلہ دیش، شیعہ مسجد پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

جمعہ 27 نومبر 2015 14:24

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے چند ہفتے پہلے بنگلہ دیش کی شیعہ مسجد پر کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں جہادی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے آن لائن گروپ سائٹ کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے چند ہفتے پہلے بنگلہ دیش کی شیعہ مسجد پر کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور دیگر تین زخمی ہو گئے تھے۔ قبل ازیں ڈھاکا حکام نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش میں داعش کے فعال ہونے کے حوالے سے کسی قسم کے کوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :