راولپنڈی : جہاز سے آف لوڈ کیا جانے والا مسافر امریکی سفارتکار نکلا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2015 14:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 نومبر 2015 ء): قطر ائیر ویز کے عملے سے تلخ کلامی کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد امریکی مسافر امریکی سفارتکار نکلا .

(جاری ہے)

اے ایس ایف نے اسلام آباد میں سفارتخانے سے رابطہ کر لیا ہے . اجیت وجے جوشی نے اپنی شناخت ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ امریکی سفارتکار ہے جس کے بعد ائیر پورٹ سکیورٹی نے اجیت وجے کو جانے کی اجازت دے دی.