سپریم کورٹ کا نمونیا سے بچوں کی ہلاکت پراز خود نوٹس ، وفاقی اور سیکرٹری سندھ ہیلتھ کو نوٹس جاری، جواب طلب

جمعہ 27 نومبر 2015 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے نمونیا سے بچوں کی ہلاکت پراز خود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور سیکرٹری سندھ ہیلتھ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے نمونیا سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے وفاقی اور صوبائی سیکرٹریز ہیلتھ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا، از خود نوٹس کیس کی سماعت دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہو گی

متعلقہ عنوان :