بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے عملے نے بدتمیزی کرنیوالے بھارتی نژاد امریکی شہری کو آف لوڈ کردیا ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے مسافر کوتحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی

جمعہ 27 نومبر 2015 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسلام آباد سے واشنگٹن جانے والی نجی ایئرلائن کے عملے نے بدتمیزی کرنیوالے بھارتی نژاد امریکی شہری کو آف لوڈ کردیا ‘ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے مسافر کوتحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی نژاد امریکی شہری اجیت وجے جوشی اسلام آباد سے واشنگٹن جانا چاہتاتھا سیٹ کے تنازعہ پر جہاز کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی اورایئرلائن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر عملے نے سیکیورٹی کال کرلی جس پر ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی

متعلقہ عنوان :