حکومت سندھ کا ایک بارپھر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرنے کا فیصلہ

جمعہ 27 نومبر 2015 14:41

حکومت سندھ کا ایک بارپھر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرنے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) حکومت سندھ نے ایک مرتبہ پھر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ‘سمری تیار کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے دن کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں اضافے کی مدت بھی پوری ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انتخابات میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی مدت بڑھانے کا فیصلہ کیا ۔ وزیراعلیٰ کے احکامات پر محکمہ داخلہ سندھ نے سمری تیار کر لی ۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت رینجرز کے اضافی اختیارات میں مزید توسیع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :