شکار پور میں خاتون نے چنگ چی رکشہ میں تین بچوں کو جنم دیدیا

جمعہ 27 نومبر 2015 14:42

شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء )شکار پور میں خاتون نے چنگ چی میں تین بچوں کو جنم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق شکار پور کے نواحی گاوٴں سے ڈلیوری کیلئے ہسپتال آنے والی خاتون سکینہ نے چنگ چی رکشے میں بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا،عینی شاہدین کے مطابق رکشہ 15کلومیٹر کا سفر ناہموار سڑک پر کرتا رہا جس کے بعد ابھی خاتون جو کہ رکشہ پر سوار تھیں احاطہ ہسپتال پہنچی ہی تھیں کہ طبیعت ناساز ہو گئی اور اس موقع پر انہوں نے اسی جگہ تین بچوں جن میں 2بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے کو جنم دیدیا ،عملے کے آنے تک خاتون اور تینوں بچے ہسپتال کے احاطہ میں موجود رہے اور بعدازاں انہیں ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

طبی ذرائع کے مطابق خاتون اور تینوں بچے خیریت سے ہیں ۔